Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

شائع 12 جون 2020 01:05pm
کاروبار

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالرز کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد قیمت 1736 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے مگر ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 98 ہزار 200 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 98 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 84 ہزار 019 روپے ہے۔

–11 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 98 ہزار 200 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 98 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 84 ہزار 191 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 1732 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6000 روپے کم تھی۔

–10 جون 2020 کے ریٹ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالرز کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد قیمت 1720 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی تھی مگر ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 98 ہزار روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 98 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 84 ہزار 019 روپے تھی۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 7500 روپے کم تھی۔

–9 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 98 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 98 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 84 ہزار 019 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 1709 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6500 روپے کم تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div